حیدرآباد۔18دسمبر(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے آج کہا
کہ 150کروڑ روپئے سے ریاست کے تمام اضلاع میں 500نئے بسس چلائے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام 500بسوں کو تلنگانہ کے 94ڈپوز میں چلایا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل
دہلی کے دورہ پر روانہ ہونگے جہاں وہ محکمہ آر
ٹی سی کی تقسیم کے لئے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ‘ انکے حلقہ
اسمبلی کے تانڈور(قدیم ) میں ریلوے برج کے لئے مرکزی وزیر برائے شہری
ترقیات وینکیا نائیڈو اور دیگر وزرا سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کرینگے۔